حدیث نمبر: 1312
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں ۔
حدیث نمبر: 1313
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مہمان آیا اور وہ کافر تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ضیافت ( مہمانی ) کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ دوہا گیا ، وہ پی گیا ۔ پھر دوسری بکری کا ( دوہا تو ) وہ بھی پی گیا ۔ پھر تیسری کا ( دوہا تو ) وہ بھی پی گیا ، یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا ۔ پھر دوسری صبح کو وہ مسلمان ہو گیا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ دوہا گیا تو اس نے اس کا دودھ پیا پھر دوسری کا ( دوہا تو ) وہ پورا بھی نہ پی سکا ۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں ۔