حدیث نمبر: 1304
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس اس کے ہر کام کے وقت موجود رہتا ہے ، یہاں تک کہ کھانے کے وقت بھی حاضر رہتا ہے ۔ جب تم میں سے کسی کا نوالہ گر پڑے تو اس کو ( لگنے والے ) کچرے وغیرہ سے صاف کر کے جو کھا لے اور شیطان کے لئے نہ چھوڑے ۔ جب کھانے سے فارغ ہو تو انگلیاں چاٹے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کون سے کھانے میں ہے ۔