کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو کھانے والے کے سامنے ہو اس سے کھانا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 1300
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں تھا ( کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر کی والدہ ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تھا ) اور میرا ہاتھ پیالے میں سب طرف گھوم رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لڑکے : اللہ تعالیٰ کا نام لے کر داہنے ہاتھ سے کھا اور جو پاس ہو ادھر سے کھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1300