حدیث نمبر: 1192
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف والوں کا محاصرہ کیا اور ان سے کچھ حاصل نہیں کیا ( یعنی وہ زیر نہ ہوئے تھے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم لوٹ جائیں گے ۔ صحابہ نے کہا کہ ہم بغیر فتح کے لوٹ جائیں گے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا صبح کو لڑو ۔ وہ لڑے اور زخمی ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم کل لوٹ جائیں گے ، یہ تو ان کو اچھا معلوم ہوا ۔ ( اس پر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے ۔