کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت جہاد باقی ہے ۔
حدیث نمبر: 1186
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے بارے میں پوچھا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد ہے اور نیت ہے اور جب تم سے جہاد کو نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکلو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1186