کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: فتح کے بعد اسلام ، جہاد اور خیر ( نیکی ) پر بیعت ۔
حدیث نمبر: 1185
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں اپنے بھائی ابومعید کو فتح ( مکہ ) کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا اور میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اس سے ہجرت پر بیعت لیجئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہجرت مہاجرین کے ساتھ ہو چکی ۔ میں نے کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے کس چیز پر بیعت لیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام ، جہاد اور نیکی پر ۔ ابوعثمان نے کہا کہ میں ابومعید سے ملا اور ان سے مجاشع کا کہنا بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ مجاشع نے سچ کہا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1185