کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: فتح کے بعد کوئی قریشی باندھ کر قتل نہیں کیا جائے گا ۔
حدیث نمبر: 1184
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مطیع اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ` میں نے فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ آج کے بعد کوئی قریشی آدمی قیامت تک باندھ کر قتل نہ کیا جائے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1184