حدیث نمبر: 1183
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور وہاں کعبہ کے گرد تین سو ساٹھ بت رکھے ہوئے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے ہاتھ میں موجود لکڑی چبھوتے اور فرماتے جاتے تھے کہ ” حق آیا اور جھوٹ ( باطل ) مٹ گیا اور جھوٹ مٹنے والا ہے “ ( الاسراء : 81 ) اور جھوٹ نہ بناتا ہے کسی کو نہ لوٹاتا ہے ( بلکہ دونوں اللہ جل جلالہ کے کام ہیں ) ۔ ابن ابی عمر نے اتنا زیادہ کیا کہ ” یوم فتح ( مکہ ) کے دن ( ایسا کیا ) “ ۔