حدیث نمبر: 1170
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابوجہل کی خبر کون لاتا ہے ؟ یہ سن کر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما گئے تو دیکھا کہ عفراء کے بیٹوں نے اسے ایسا مارا تھا کہ وہ زمین پر گرا ہوا تھا ( یعنی قریب المرگ تھا ) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے اس کی ڈاڑھی پکڑی اور کہا کہ تو ابوجہل ہے ؟ وہ بولا کہ کیا تم نے اس شخص ( ابوجہل ) سے زیادہ مرتبے والے شخص کو قتل کیا ہے ؟ ( یعنی مجھ سے زیادہ قریش میں کوئی بڑے درجے کا نہیں ) یا اس نے کہا کسی بڑے آدمی کو اس کی قوم نے قتل کیا ہے جو مجھ سے بڑا ہو ؟ ( یعنی اگر تم نے مجھے قتل کیا تو میری کوئی ذلت نہیں ) ابومجلز نے کہا کہ ابوجہل نے کہا کہ کاش کاشتکار کے سوا اور کوئی مجھے مارتا ۔