کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے احد کے دن جبرائیل اور میکائیل علیہم السلام کا لڑنا ۔
حدیث نمبر: 1164
ابوعبداللہ آصف
´فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں اور بائیں طرف دو آدمیوں کو دیکھا ، جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے ( اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خوب لڑ رہے تھے ) اس سے پہلے اور اس کے بعد میں نے ان کو نہیں دیکھا وہ جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام تھے ( اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان فرشتوں کے ساتھ عزت دی اور اس سے معلوم ہوا کہ فرشتوں کا صرف بدر میں لڑنا خاص نہ تھا )