کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: گھوڑ دوڑ اور گھوڑوں کو مضمر کرنا ۔
حدیث نمبر: 1108
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تضمیر شدہ گھوڑوں کی حفیا سے ثنیۃ الوداع تک دوڑ کرائی ( ان دونوں مقاموں میں پانچ یا چھ میل کا فاصلہ ہے اور بعض نے کہا کہ چھ یا سات میل کا ) اور غیر تضمیر شدہ گھوڑوں دوڑ ثنیۃ سے بنی زریق کی مسجد تک مقرر کی اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان لوگوں میں تھے جنہوں نے گھوڑ سواری میں مقابلہ کیا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1108