کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ( ان ) دو آدمیوں کے بارے میں کہ ایک نے دوسرے کو قتل کیا ( لیکن ) دونوں جنت میں جائیں گے ۔
حدیث نمبر: 1098
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل دو شخصوں کو دیکھ کر ہنستا ہے کہ ایک نے دوسرے کو قتل کیا ، پھر دونوں جنت میں گئے لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! یہ کیسے ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہوئے شہید ہوا ۔ اب جس نے اس کو شہید کیا تھا ، وہ مسلمان ہوا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑا اور شہید ہوا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1098