کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کہ ” میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا.... “ کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1095
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا ، کوئی ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آئے ( یعنی قیامت ) اور وہ اسی حال میں ہوں گے ( یعنی غالب اور حق پر ہوں گے ) ۔
حدیث نمبر: 1096
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبدالرحمن بن شماسہ مہری کہتے ہیں کہ` میں مسلمہ بن مخلد کے پاس بیٹھا تھا اور ان کے پاس سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ قیامت قائم نہ ہو گی مگر بدترین مخلوق پر اور وہ بدتر ہوں گے جاہلیت والوں سے ۔ اللہ تعالیٰ سے جس بات کی دعا کریں گے اللہ تعالیٰ ان کو دیدے گا ۔ وہ اسی حال میں تھے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ آئے تو مسلمہ نے ان سے کہا کہ اے عقبہ ! تم نے سنا کہ عبداللہ کیا کہتے ہیں ؟ عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں ، لیکن میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ میری امت کا ایک گروہ یا ایک جماعت ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر لڑتی رہے گی ، اور اپنے دشمن پر غالب رہے گی جو کوئی ان کی مخالفت کرے گا ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا ، یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی اور وہ اسی حال میں ہوں گے ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بیشک ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ) پھر اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جس میں مشک کی سی بو ہو گی اور ریشم کی طرح بدن پر لگے گی ، وہ کسی شخص کو نہ چھوڑے گی جس کے دل میں ایک دانے کے برابر بھی ایمان ہو گا مگر اس کو موت آ جائے گی ۔ اس کے بعد سب برے ( کافر ) لوگ رہ جائیں گے ، انہی پر قیامت قائم ہو گی ۔
حدیث نمبر: 1097
ابوعبداللہ آصف
´فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہمیشہ مغرب والے ( یعنی عرب یا شام والے ) حق پر غالب رہیں گے ، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو گی ۔