حدیث نمبر: 1091
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی لشکر یا فوج کا ٹکڑا جہاد کرے ، پھر غنیمت حاصل کرے اور سلامت رہے ، تو اس کو آخرت کے ثواب میں سے دو تہائی دنیا میں مل گیا اور جو لشکر یا فوج کا ٹکڑا خالی ہاتھ آئے اور نقصان اٹھائے ( یعنی زخمی ہو جائے یا مارا جائے ) ، تو اس کو آخرت میں پورا ثواب ملے گا ۔