کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو گیا ، وہ شہید ہے ۔
حدیث نمبر: 1086
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص میرا مال ( ناحق ) لینے کو آئے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنا مال اس کو نہ دے ۔ پھر اس نے کہا کہ اگر وہ مجھ سے لڑے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو بھی اس سے لڑ ۔ پھر اس نے کہا کہ اگر وہ مجھ کو مار ڈالے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو شہید ہے ۔ پھر اس نے کہا کہ اگر میں اس کو مار ڈالوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ جہنم میں جائے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1086