کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قرض کے سوا شہید کا ہر گناہ کر دیا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 1084
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قرض کے سوا شہید کا ہر گناہ معاف کر دیا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1084
حدیث نمبر: 1085
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ میں ( خطبہ پڑھنے کو ) کھڑے ہوئے اور ان سے بیان کیا کہ تمام اعمال میں افضل ( عمل ) اللہ کی راہ میں جہاد اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ہے ۔ ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا کہ یا رسول اللہ ! اگر میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارا جاؤں ، تو میرے گناہ مجھ سے مٹا دیئے جائیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں اگر تو اللہ کی راہ میں مارا جائے ، صبر کے ساتھ اور تیری نیت اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہو اور تو ( دشمن کے ) سامنے رہے پیٹھ نہ موڑے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے کیا کہا ؟ وہ بولا کہ اگر میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارا جاؤں تو میرے گناہ معاف ہو جائیں گے ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں اگر تو صبر کے ساتھ مارا جائے ، خالص نیت سے اور تیرا منہ سامنے ہو پیٹھ نہ موڑے مگر قرض معاف نہ ہو گا ، کیونکہ جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے اس بات کو بیان کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1085