حدیث نمبر: 1082
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ایک کانٹے دار شاخ دیکھی تو ( راستے سے ) ہٹا دی ۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے اس کا بدلہ دیتے ہوئے اس کو بخش دیا ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شہید پانچ ہیں ۔ جو طاعون ( وبا یعنی جو مرض عام ہو جائے اس زمانہ میں طاعون قے و دست سے ہوتا ہے ) سے فوت ہو جائے جو پیٹ کے عارضے سے مرے ( جیسے اسہال یا پیچش یا استسقاء سے ) اور جو پانی میں ڈوب کر مرے اور جو دب کر مرے اور جو اللہ کی راہ میں مارا جائے ۔