حدیث نمبر: 1079
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جنت میں چلا جائے گا ، پھر اس کو دنیا میں آنے کی آرزو نہ رہے گی اگرچہ اس کو ساری زمین کی چیزیں دی جائیں ، لیکن شہید پھر آنے کی اور دس بار قتل ہونے کی آرزو کرے گا اس وجہ سے کہ جو انعام و اکرام ( شہادت کی وجہ سے ) دیکھے گا ۔ ( یعنی اس کو باربار حاصل کرنا چاہے گا ) ۔