کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: لوگوں میں افضل وہ مجاہد ہے ، جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرے ۔
حدیث نمبر: 1072
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ کون شخص افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کرتا ہے ۔ اس نے کہا پھر کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مومن جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شر سے بچائے ۔