کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ضرورت سے زائد مالوں کے ذریعہ ہمدردی کرنا ۔
حدیث نمبر: 1066
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک شخص اونٹنی پر سوار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دائیں بائیں دیکھنے لگا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے پاس زائد سواری ہو ، وہ اس کو دیدے جس کے پاس سواری نہیں ہے اور جس کے پاس سفر خرچ ( اپنی ضرورت سے ) زائد ہو ، وہ اس کو دیدے جس کے پاس سفر خرچ نہیں ہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی قسم کے مال بیان کئے ، یہاں تک کہ ہم یہ سمجھے کہ ہم سے کسی کا اس مال میں کوئی حق نہیں ہے جو اس کی ضرورت سے زائد ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1066