حدیث نمبر: 1065
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مہمانی تین دن تک ہے اور مہمان نوازی میں تکلف ایک دن ایک رات تک چاہئے اور کسی مسلمان کو درست نہیں کہ اپنے بھائی کے پاس ٹھہرا رہے ، یہاں تک کہ اس کو گناہ میں ڈالے ۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اس کو کس طرح گناہ میں ڈالے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے پاس ٹھہرا رہے اور اس کے پاس کھلانے کے لئے کچھ نہ ہو ۔