حدیث نمبر: 1064
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہمیں بھیجتے ہیں پھر ہم کسی قوم کے پاس اترتے ہیں اور وہ ہماری مہمانی نہیں کرتے ، تو کا کیا خیال ہے ؟ ( یعنی انہیں کیا کرنا چاہئے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم کسی قوم کے پاس اترو ، پھر وہ تمہارے واسطے وہ سامان کر دیں جو مہمان کے لئے چاہئے ، تو تم قبول کرو اگر وہ نہ کریں ، تو ان سے مہمانی کا حق جتنا مہمان کو چاہئے ، لے لو ۔