کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: لوگوں کی اجازت کے بغیر ان کے جانوروں کا دودھ دھونے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1063
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی دوسرے کے جانور کا دودھ نہ نکالے مگر اس کی اجازت سے ۔ کیا تم میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی کوٹھڑی میں کوئی آئے اور اس کا خزانہ توڑ کر اس کے کھانے کا غلہ نکال لے جائے ؟ اسی طرح جانوروں کے تھن ان کے کھانے کے خزانے ہیں ۔ تو کوئی کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دھوئے ( مگر جو بھوک کی وجہ سے مر رہا ہو ، وہ بقدر ضرورت لے لے ) ۔