حدیث نمبر: 1062
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے گری پڑی چیز مشہوری کئے بغیر رکھ لی ، وہ گمراہ ہے ۔ ( اس سے معلوم ہوا کہ گری پڑی چیز کی پہنچان کرانا اور بتلانا ضروری ہے )