کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو حد کو پہنچا ، پھر سزا مل گئی ، تو یہ اس کے لئے کفارہ ہے ۔
حدیث نمبر: 1050
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم مردوں سے بھی ایسے ہی عہد لیا جیسے عورتوں سے لیا تھا ، ان باتوں پر کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گے ، چوری نہ کریں گے ، زنا نہ کریں گے ، اپنی اولاد کو نہ ماریں گے ، ایک دوسرے پر طوفان نہ جوڑیں گے ۔ پھر جو کوئی تم میں سے عہد کو پورا کرے ، اس کا ثواب اللہ تعالیٰ پر ہے اور جو تم میں سے کوئی حد کا کام کرے اور اس کو حد لگا دی جائے ، تو وہی گناہ کا کفارہ ہے ۔ اور جس کے گناہ پر اللہ تعالیٰ پردہ ڈال دے تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے ۔ ( تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے کہ ) چاہے تو اس کو عذاب کرے اور چاہے تو بخش دے ۔