حدیث نمبر: 1042
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ پڑھا تو کہا کہ اے لوگو ! اپنی لونڈی ، غلاموں کو حد لگاؤ خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا نہ ہوں ( یعنی کوڑے مارو ) ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لونڈی نے زنا کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اسے کوڑے لگانے کا حکم دیا ۔ دیکھا تو اس کے ہاں ابھی قریب ہی ولادت ہوئی تھی ۔ میں ڈرا کہ کہیں اس کو کوڑے ماروں ( تو ) وہ مر ہی نہ جائے ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے اچھا کیا ( جو کوڑے لگانا موقوف رکھا ) ۔ ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ میں اس کو اس وقت تک چھوڑو جب تک وہ اچھی ہو جائے ( یعنی نفاس سے صاف ہو ۔ یہی حکم ہے مریضہ کا ۔ اس کو بھی حد نہیں ماریں گے جب تک کہ تندرست نہ ہو جائے ) ۔