حدیث نمبر: 1041
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ لونڈی جو شادی شدہ نہیں ہے ، وہ زنا کرے تو کیا سزا ہو گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو کوڑے لگاؤ ، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ ۔ پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ ۔ پھر اس کو بیچ ڈالو اگرچہ ایک رسی قیمت کی آئے ۔ ابن شہاب کو شک ہے کہ بیچنے کا حکم تیسری بار کے بعد دیا ، یا چوتھی بار کے بعد ۔