حدیث نمبر: 1036
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی اترتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سختی معلوم ہوتی اور چہرہ مبارک پر مٹی کا رنگ آ جاتا ۔ کہتے ہیں کہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی اتری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی ہی سختی معلوم ہوئی ۔ جب وحی موقوف ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ سے سیکھ لو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے لئے راستہ کر دیا ۔ اگر شادی شدہ ، شادی شدہ سے زنا کرے اور غیر شادی شدہ ، غیر شادی شدہ سے زنا کرے تو شادی شدہ کو سو ( 100 ) کوڑے لگا کر سنگسار کر دیں اور غیر شادی شدہ کو سو ( 100 ) کوڑے لگا کر ایک سال تک وطن سے باہر نکال دیں ۔