کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: وہ نقصان جس کی دیت نہیں ہوتی ۔
حدیث نمبر: 1033
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ کنوئیں کا زخم لغو ہے اور کان کا زخم لغو ہے اور جانور کا زخم لغو ہے اور معدنیاتی کان یا دفینہ میں پانچواں حصہ ( بطور زکوٰۃ ) ہے ۔ ( رکاز وہ خزانہ ہے جو زمین میں دفن شدہ ملے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1033