کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جس نے کسی کو پتھر کے ساتھ قتل کیا ( تو بدلے میں ) وہ بھی اسی طرح قتل کیا جائے گا ۔
حدیث نمبر: 1028
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک لونڈی کا سر دو پتھروں میں کچلا ہوا ملا تو اس سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ یہ کس نے کیا ؟ فلاں نے ، فلاں نے ؟ یہاں تک کہ ایک یہودی کا نام لیا ، تو اس نے اپنے سر سے ( ہاں میں ) اشارہ کیا ۔ وہ یہودی پکڑا گیا تو اس نے اقرار کر لیا تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سر بھی پتھر سے کچلنے کا حکم دیا ۔