حدیث نمبر: 1025
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جب کوئی خون ( قتل ) ظلم سے ہوتا ہے تو آدم علیہ السلام کے پہلے بیٹے ( قابیل ) پر اس کے خون کا ایک حصہ پڑتا ہے ( یعنی گناہ کا ) کیونکہ اس نے سب سے پہلے قتل کی راہ نکالی ۔