حدیث نمبر: 1020
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ کہ تم میں سے کوئی اپنے گھر والوں کے بارے میں ( نقصان دہ قسم پر ) اصرار کرے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ گناہ کی بات ہے کہ وہ کفارہ قسم ادا کر کے اپنی قسم توڑ لے ۔ ( یعنی اسے اپنی قسم پر باقی رہنے کی بجائے قسم توڑ کر کفارہ قسم ادا کرنا چاہئے ) ۔