حدیث نمبر: 1014
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کے نبی سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے کہا کہ میں آج رات ستر عورتوں کے پاس جاؤں گا ( ایک روایت میں نوے ہیں ، ایک میں ننانوے اور ایک میں سو ) ہر ایک ان میں سے ایک لڑکا جنے گی ، جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا ۔ ان کے ساتھی یا فرشتے نے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ کہو ۔ لیکن انہوں نے نہیں کہا ، وہ بھول گئے ۔ پھر کسی عورت نے بچہ نہ جنا سوائے ایک کے اور وہ بھی آدھا بچہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ انشاءاللہ کہتے تو ان کی بات رد نہ جاتی اور ان کا مطلب پورا ہو جاتا ۔