کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو ” لات و عزیٰ “ کی قسم کھائے اس کو ( ( لا الٰہ الا اللہ ) ) کہنا چاہیئے ( یعنی تجدید ایمان کرے ) ۔
حدیث نمبر: 1013
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے اپنی قسم میں یہ کہے کہ لات کی قسم ! تو اسے چاہئے کہ لا الٰہ الا اللہ کہے ۔ اور جو کوئی کسی دوسرے سے کہے کہ آؤ جواء کھیلیں تو وہ صدقہ کرے ۔ ایک روایت میں ” لات “ کے ساتھ ” عزیٰ “ کا بھی ذکر ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1013