کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: باپ ( دادا ) کی قسم اٹھانے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1010
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تم کو باپ دادا کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ کی قسم ! جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا میں نے ( باپ دادا ) کی قسم نہیں کھائی ہے ، نہ اپنی طرف سے نہ دوسرے کی طرف سے ( حکایت کرتے ہوئے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1010
حدیث نمبر: 1011
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص قسم کھانا چاہے وہ کوئی قسم نہ کھائے سوائے اللہ تعالیٰ کی قسم کے ۔ اور قریش اپنے باپ دادا کی قسم کھایا کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باپ دادا کی قسم مت کھاؤ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1011