کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہو ، اس کو پورا کرنا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 1002
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے طائف سے لوٹنے کے بعد جعرانہ مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میں نے جاہلیت میں ایک دن مسجدالحرام میں اعتکاف کرنے کی نذر کی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جا اور ایک دن کا اعتکاف کر ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خمس میں سے ایک لونڈی ان کو عنایت کی تھی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب قیدیوں کو آزاد کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی آوازیں سنیں ، وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کر دیا ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ کیا ( کہہ رہے ) ہیں ؟ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کو آزاد کر دیا ہے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ( اپنے بیٹے سے ) کہا کہ اے عبداللہ ! اس لونڈی کے پاس جا اور اس کو بھی چھوڑ دے ۔