کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جس نے کوئی مال چھوڑا تو وہ اس کے وارثوں کا ہے ۔
حدیث نمبر: 999
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسے شخص کا جنازہ لایا جاتا تھا جس پر قرض ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھتے : ” کیا اس نے اتنا مال چھوڑا ہے جو اس کے قرض کو کافی ہو ؟ “ اگر لوگ کہتے کہ ہاں چھوڑا ہے تو نماز پڑھتے اور نہیں تو لوگوں سے فرما دیتے کہ تم اپنے ساتھی پر نماز پڑھ لو ۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فتوحات کا دروازہ کھول دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں مومنوں کا خود ان کی جانوں سے زیادہ نزدیک ہوں ( یہ انتہائی محبت ہے کہ خود ان سے زیادہ ان کے دوست ہوئے ) اب جو کوئی قرض دار مرے تو قرض کا ادا کرنا میرے ذمہ ہے اور جو کوئی مال چھوڑ کر مرے تو وہ اس کے وارثوں کا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 999