حدیث نمبر: 992
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص کسی کو اس کی زندگی تک اور اس کے ورثا کو کوئی چیز ( ہبہ ) اور یوں کہے کہ یہ میں نے تجھے دیا اور تیرے بعد تیرے وارثوں کو جب تک ان میں سے کوئی باقی رہے ، تو وہ اسی کا ہو گا جس کو عمریٰ دیا گیا ۔ اور دینے والے کو واپس نہ ملے گی اس لئے کہ اس نے ایسا عطیہ دیا ہے جس میں میراث ہو گی ۔
حدیث نمبر: 993
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اپنے مالوں کو روکے رکھو اور ان کو مت بگاڑو کیونکہ جو کوئی عمریٰ دے وہ اسی کا ہو گا جس کو دیا جائے ، وہ زندہ ہو یا مردہ اور ( اس کے مرنے کے بعد ) اس کے وارثوں کا ہے