کتب حدیث › مختصر صحيح مسلم › ابواب › باب: صدقہ واپس لینے کی ممانعت ( ہے ) ۔
❮
❯
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے ایک عمدہ گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا اور جس کو دیا تھا اس نے اس کو تباہ کر دیا میں سمجھا کہ یہ اس کو اب سستے داموں بیچ ڈالے گا ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مت خرید اور اپنے صدقے کو مت پھیر ۔ اس لئے کہ صدقے میں لوٹنے والا اس طرح ہے جیسے کتا جو قے کر کے پھر اس کو کھا جاتا ہے
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 988
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ ہبہ کو لوٹانے والا اس طرح ہے جیسے کتا قے کر کے پھر اپنی قے کو کھا جاتا ہے
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 989