کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جس نے درخت لگایا ( اس کا ثواب ) ۔
حدیث نمبر: 978
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو مسلمان درخت لگائے پھر اس میں سے کوئی کھائے ، تو لگانے والے کو صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو چوری ہو جائے گا اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو درندے کھا جائیں ، اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو پرندے کھا جائیں ، اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور اس پھل کو کوئی کم نہ کرے گا ، مگر صدقہ کا ثواب اس کو ملتا رہے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 978