کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: غلام کا اجر و ثواب جب کہ وہ اپنے سردار سے خیرخواہی کرے اور اللہ کی عبادت بھی اچھی طرح بجا لائے ۔
حدیث نمبر: 906
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک غلام جب اپنے مالک کی خیرخواہی کرے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی اچھی طرح کرے ، تو اس کو دوہرا یا دو گنا ثواب ہو گا ( بہ نسبت آزاد شخص کے ) ۔
حدیث نمبر: 907
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : صالح غلام کے لئے دوہرا ثواب ہے ( ایک تو اپنے مالک کی خیرخواہی کا دوسرے اللہ تعالیٰ کی عبادت کا ) ۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے کہ اگر جہاد ، حج اور ماں کے ساتھ حسن سلوک کرنا نہ ہوتا ، تو میں یہ خواہش کرتا کہ غلام ہو کر مروں ۔ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی والدہ کی صحبت اور خدمت کی وجہ سے ان کے فوت ہونے تک ( کوئی نفلی ) حج نہیں کیا ۔