کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پہلے باب سے متعلق ، اور آزاد شدہ لونڈی کو اپنے خاوند کے متعلق اختیار ۔
حدیث نمبر: 897
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا کہ بریرہ کی وجہ سے تین باتیں معلوم ہوئیں ۔ ایک تو یہ کہ اس کو اپنے خاوند کے مقدمہ میں اختیار ملا ، جب وہ آزاد ہوئی ۔ دوسری یہ کہ اس کو ( صدقہ کا ) گوشت ملا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور ہنڈیا میں گوشت آگ پر چڑھا ہوا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا مانگا تو روٹی اور گھر کا کچھ سالن سامنے لایا گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چولہے پر ہنڈیا میں گوشت نہیں چڑھا رکھا تھا ؟ لوگوں نے کہا کہ بیشک یا رسول اللہ ! مگر وہ گوشت صدقہ کا تھا جو بریرہ کو ملا تھا اور ہمیں برا معلوم ہوا کہ اس میں سے آپ کو کھلا دیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے صدقہ تھا اور اس کی طرف سے ہمارے لئے ہدیہ ہے ۔ تیسری یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کے بارے میں فرمایا کہ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 897