حدیث نمبر: 885
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہتر اشرفی ؟ جس کو آدمی خرچ کرتا ہے وہ ( اشرفی ) ہے جسے اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے ( اس لئے کہ بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کا نفقہ فرض ہے جیسے صغیر اولاد ) اور اسی طرح وہ اشرفی جس کو اپنے جانور پر فی سبیل اﷲ خرچ کرتا ہے ( یعنی جہاد میں ) اور وہ اشرفی جس کو اپنے رفیقوں پر اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے ۔ ابوقلابہ نے کہا کہ ( آپ نے ) عیال سے شروع کیا پھر ابوقلابہ نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کس کا ثواب ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے یا اللہ تعالیٰ ان کو اس کے سبب سے ( کسی کے آگے ) ہاتھ پھیلانے سے بچا دے یا نفع دے اور ان کو غنی کر دے ۔
حدیث نمبر: 886
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود البدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو مسلمان اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے اور اس میں ثواب کی امید رکھتا ہے ، تو وہ اس کے لئے صدقہ ہے ۔