کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: دودھ پینا وہ معتبر ہے جو بھوک کے وقت میں ہو ( یعنی ایام رضاعت دو سال میں ہو ) ۔
حدیث نمبر: 882
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور اس وقت میرے پاس ایک شخص بیٹھا ہوا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت ناگوار گزرا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ پر میں نے غصہ دیکھا ، تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! یہ میرا دودھ شریک بھائی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذرا غور کیا کرو دودھ کے بھائیوں میں ، اس لئے کہ دودھ پینا وہی معتبر ہے جو بھوک کے وقت میں ہو ( یعنی ایام رضاعت میں یعنی دو برس کے اندر ) ۔ ( یا اس کا مطلب یہ ہے کہ رضاعت تب ثابت ہو گی جب بچہ اتنا دودھ پیئے کہ بھوک مٹ جائے ۔ ایک دو گھونٹ پینے سے رضاعت حاصل نہ ہو گی ۔ ( واللہ اعلم )