کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: رضاعی ( دودھ کی ) بھتیجی کی حرمت ۔
حدیث نمبر: 876
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ کو کیا ہے کہ ( خاندان ) قریش میں ( نکاح ) شوق سے کرتے ہیں لیکن ہمیں چھوڑ دیتے ہیں ؟ ( یعنی ہمارے پاس رشتے موجود ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیتے ہی نہیں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی رشتہ ہے ؟ میں نے کہا ہاں ، ( سید الشہداء ) حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہے ( جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی چچا زاد بہن تھی ) ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں ، کیونکہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے ۔ ( وجہ یہ تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ دونوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 876