کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: دودھ کی حرمت آدمی کے پانی سے ہوتی ہے ۔
حدیث نمبر: 875
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرا رضاعی چچا آیا اور مجھ سے ( اندر آنے کی ) اجازت مانگی ، تو میں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق مشورہ نہ لے لوں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو میں نے عرض کیا کہ میرے رضاعی چچا نے میرے پاس آنے کی مانگی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا چچا تمہارے پاس آ سکتا ہے ۔ میں نے کہا کہ مجھے دودھ عورت نے پلایا تھا نہ کہ کسی مرد نے ( یعنی دودھ عورت پلائے اور حقوق مرد کو بھی مل جائیں ، یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ تمہارے پاس آ سکتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 875