کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بچے کا انکار اور ” رگ “ کے گھسیٹنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 871
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` بنی فزارہ میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ میری بیوی کے ایک کالا بچہ پیدا ہوا ہے ( تو وہ میرا معلوم نہیں ہوتا کیونکہ میں کالا نہیں ہوں ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے پاس اونٹ ہیں ؟ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کا رنگ کیا ہے ؟ وہ بولا کہ لال ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان میں کوئی خاکی بھی ہے ؟ اس نے کہا ہاں خاکی بھی ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر یہ رنگ کہاں سے آیا ؟ اس نے کہا کسی رگ نے گھسیٹ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے بچے میں بھی کسی رگ نے یہ رنگ گھسیٹ لیا ہو گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 871