کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: عدت گزارنے والی عورت کو خوشبو اور رنگین کپڑا استعمال نہیں کرنا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 864
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہیں کر سکتی ، البتہ بیوی اپنے خاوند پرچار مہینے اور دس دن سوگ کرے گی ۔ اور ( اس عدت کی مدت میں ) رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے مگر ” عصب “ کا کپڑا اور سرمہ نہ لگائے اور خوشبو کو ہاتھ تک نہ لگائے مگر جب ( حیض سے ) پاک ہو تو ایک پھایا قسط یا اظفار ( ایک قسم کی خوشبو ) کا استعمال کر سکتی ہے ۔