حدیث نمبر: 862
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ان کے شوہر نے انہیں تین طلاق دے دیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اسے گھر دلوایا اور نہ خرچ ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہاری عدت پوری ہو جائے تو مجھے خبر دینا ۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی ۔ اور انہیں سیدنا معاویہ ، ابوجہم اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم نے ( شادی کے لئے ) پیغام بھیجا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ معاویہ تو مفلس ہے کہ اس کے پاس مال نہیں اور ابوجہم عورتوں کو بہت مارنے والا ہے مگر اسامہ ۔ پس انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اسامہ اسامہ ( یعنی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور رسول کی فرمانبرداری تجھے بہتر ہے ۔ پھر میں نے ان سے نکاح کر لیا اور عورتیں مجھ پر رشک کرنے لگیں ۔ ( یعنی ہماری شادی کی کامیابی پر )