کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو کسی عورت کو دیکھے ( اور اس کا نفس اس کی طرف مائل ہو ) تو وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو اس کی رغبت ختم ہو جائے گی ۔
حدیث نمبر: 843
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اجنبی عورت کو دیکھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور وہ اس وقت چمڑے کو ( رنگنے کے لئے ) رگڑ رہی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ضرورت ( جماع ) پوری کی اور پھر باہر تشریف لے آئے اور فرمایا : بیشک عورت شیطان کی صورت میں آتی اور شیطان کی صورت میں جاتی ہے ۔ ( یعنی اسے دیکھ کر شیطانی خیالات بھڑکتے ہیں ) پھر جب تم میں سے کوئی کسی ( اجنبی ) عورت کو دیکھے ( اس پر شیطانی خیالات آئیں ) تو اس کو اپنی بیوی کے پاس آنا چاہئے ، اس عمل سے اس کے دل کے خیالات فاسدہ ختم ہو جائیں گے ۔